ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: مدرسہ پر سنگ باری۔ پولیس کا فوری اقدام۔2ملزمین گرفتار

منگلورو: مدرسہ پر سنگ باری۔ پولیس کا فوری اقدام۔2ملزمین گرفتار

Sat, 19 May 2018 13:35:51    S.O. News Service

منگلورو19؍مئی (ایس او نیوز) کولارا کوڈی نامی مقام پر جمعہ کی شب میں مدرسے پر شرپسندوں کی طرف سے سنگ باری کی گئی۔ جیسے ہی پولیس کواس بات کی اطلاع دی گئی تو اس نے فوری اقدام کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزمین کے نام منجیشور علاقے کے رہنے والے بھرت اورمتھن کے طور پر کیے گئے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ ان دونوں نے کولارا کوڈی میں واقع مدرسہ نورالعلوم کے پاس پہنچ کر پتھراؤ کیا اور وہاں سے فرار ہونے لگے ۔ اس موقع پر ایک مقامی شخص عبدالمجید نے شورمچایا توان دونوں نے اسے دھمکی دی اور بھاگ کھڑے گئے۔ دیگر لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔پولیس نے فوری تحقیقات شروع کی اور ان دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔


Share: